شہریوں کے لیے مفت کا کھانے کا انتظام ۔۔ حکومت نے غریب شہریوں کے لیے نئی خوشخبری سنا دی

ہماری ویب  |  Sep 22, 2022

جہاں دنیا بھر میں مہنگائی کی وجہ سے شہری پریشانی میں مبتلا ہیں، وہیں اب حکومتی حلقوں میں کچھ ایسے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

غریب اور مجبور شہریوں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے رزق سب کے لیے، کے نام سے ایک پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے، جس میں شہریوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔

حکومت نے اس حوالے سے دبئی کی مختلف سڑکوں پر وینڈنگ مشین بھی نصب کر دی ہیں، وینڈنگ مشین عموما سڑکوں پر موجود ہوتی ہیں، جس میں پیسے ڈال کر آپ مخصوص پراڈکٹ کی چیز نکالتے ہیں۔

انہی مشینوں کو اب دبئی میں رکھا گیا ہے، تاہم اس میں پیسے ڈالے بغیر مفت میں کھانا نکالا جا سکتا ہے۔

وزارت اوقاف متحدہ عرب امارات کی جانب سے شروع کیے گئے پراجیکٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے، دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شخص باآسانی آرڈر کر سکتا ہے، اور کچھ ہی دیر میں تازہ بریڈ اس کی بھوک مٹا سکتا ہے، یہ پراجیکٹ دراصل چیرٹی ورک کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More