جنوبی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید، ایک دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز  |  Sep 26, 2022

راولپنڈی: ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کا مؤثر جواب دیا گیا، نتیجتاً ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے  سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے ہیں۔ شہدا میں ٹانک کے رہائشی 29 سالہ نائیک رشید اور لوئر دیر کے رہائشی 22 سالہ سپاہی رسول بادشاہ شامل ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More