بیٹا پڑھنے گیا لیکن پھر کبھی نہ لوٹا ۔۔ والدین کی دنیا اجڑ جانے کی افسوسناک کہانی جس میں وہ اپنے بیٹے سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگئے

ہماری ویب  |  Oct 05, 2022

ایک ماں کا بیٹا اگر تھوڑی دیر کے لیے گھر سے باہر جاتا ہے تو وہ گیٹ پر اس کی راہ دیکھتی رہتی ہے اور جب تک وہ واپس نہیں آجاتا اس کی فکر میں انتظار کرتی ہے۔

لیکن جن ماں کے جوان بیٹے دنیا سے چلے جاتے ہیں تو ان باقی کی زندگی میں ویرانی اور اندھیرا چھا جاتا ہے۔ ایک ایسی ہی خاتون کے بیٹے کی دکھ بھری داستان بتانے جا رہے ہیں جن کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا جس کے بعد ان کی دنیا ہی اجڑ گئی۔

بے اے کے طالب علم مزمل کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا۔ وہ کھیتوں میں اپنی پڑھائی کرنے کے لیے صبح سویرے جاتا ہے جہاں دو نامعلوم شخص آتے ہیں اور مزمل کے موبائل نہ دینے پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور پھر اسے گولی مار کر فرار ہوجاتے ہیں۔

مزمل حسین کے والد نے اس معاملے کے بارے میں بتایا کہ میرا بیٹا ایک ہونہار طالب علم تھا جو صبح سویرے فجر کی نماز پڑھنے کے بعد اپنے پرچے کی تیاری کرنے کے لیے کھیتوں میں گیا تھا مگر دو معلوم افراد نے اس کی زندگی چھین لی۔

واقعے پر مزمل کے والد نے حکومت پاکستان ، ڈی آئی جی، تھانہ فیروز ایس ایچ او سی اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج مزمل کو قتل کیا گیا کل کسی اور کا بیٹا بھی نشانے پر آسکتا ہے اس لیے ملزمان کو پکڑنے کے لیے برقت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزمل کی والدہ جو اپنے بیٹے کے لیے رو رہی تھیں انہوں نے بتایا کہ ان کے 5 بچے ہیں جن میں مزمل سب سے بڑا تھا۔ بیٹے کی والدہ نے بتایا کہ مزمل کو پڑھنے لکھنے کا بہت شوق تھا اور اس کی خواہش تھی کہ پاک افواج کا جوان افسر بنے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کی قاتلوں کو فوری پکڑا جائے۔

مزید مزمل کی والدہ نے کیا کہا دیکھئے ویڈیو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More