تاریخی جیت پر سجدے، شکرانے ۔۔ میدان میں نماز کے بعد سعودیہ میں چھٹی

ہماری ویب  |  Nov 23, 2022

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ دنیا کیلئے حیرت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو مسلسل خوشیاں دے رہا ہے،مسلمان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں جیت کی خوشی میں سجدے میں گرنا قابل دید ہے،ایونٹ کے آغاز سے جہاں اب تک سیکڑوں غیر مسلم، کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوچکے ہیں۔وہیں سعودی عرب کی تاریخی جیت نے پورے عالم اسلام میں ایک خوشی ، جوش اور ولولہ بھردیا ہے۔

یہی نہیں سعودیہ کے گول پر کمنٹیٹر کے ۔۔۔گول ۔۔۔کے انداز کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔ سعودی مداحوں نے اپنی ٹیم کی جیت پر خوب جشن منایا اور کسی نے خوشی میں دروازے اکھاڑ پھینکے تو کسی نے میسی پر میمز بناکر خوشی کا اظہار کیا۔سعودیہ کی جیت پر لوگوں نے بھنگڑے ڈال کر بھی خوشی منائی۔

سرزمین عرب پر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ  مسلمانوں کیلئے خوشیوں کی نوید لے کر آیا ہے، قطر میں ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ کسی اور کو یاد رہے یا نہ رہے سعودی شہریوں کو ہمیشہ یاد رہے گا کیونکہ 51 ویں پوزیشن پر موجود کمزور سی سعودی ٹیم نے تیسرے نمبر پر موجود دنیا کی طاقتور ترین ٹیم ارجنٹینا کو ہرا کر ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جسے فٹ بال کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ حقیقت ہے کہ جہاں دو ٹیمیں مد مقابل ہوں وہاں جیت ایک کا مقدر بنتی ہے اور جو اچھا کھیلتا ہے لیکن سعودیہ اور ارجنٹینا کا کوئی جوڑ نہیں تھا اس کے باوجود سعودیہ نے میسی کی موجودگی میں ارجنٹینا کو ہراکر تاریخ رقم کردی ہے۔

آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ سعودیہ کیلئے جیت کوئی چھوٹی بات نہیں بلکہ قطر میں ہونے والا یہ مقابلہ ناراض قطر اور سعودیہ کو بھی قریب لے آیا ہے۔ دونوں برادر اسلامی اور خلیجی ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ عرصہ سے تناؤ دیکھا جارہا تھا لیکن ورلڈکپ کیلئے شہزادہ سلمان جب قطر پہنچنے تو انہوں نے قطری پرچم گلے میں ڈال کا دوستی کا پیغام دیا جس کے جواب میں امیر قطر نے تاریخی جیت پر سعودیہ کا پرچم اپنے گلے میں ڈال کر خوشی منائی۔

سعودیہ کی جیت پر صرف کھلاڑیوں نے ہی سجدہ نہیں کیا بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنی ٹیم کی شاندار کامیابی پر سجدہ شکر ادا کیا۔ آج سعودیہ میں عام تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ سعودی عرب کی فتح پر اماراتی وزیراعظم بھی خوش ہیں اور قطری امیر نے بھی خوشی میں بھرپور شرکت کی۔پاکستان میں بھی سعودیہ کی جیت پر مسلمانوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ارجنٹینا کو ہرانے کے بعد میدان میں سب سے خوبصورت لمحہ وہ تھا جب پوری سعودی ٹیم میدان میں ہی سجدہ ریز ہوگئی اور میدان میں نماز ادا کی۔ دنیا میں درجنوں غیر مسلم ممالک ہیں جہاں جیت کا جشن الگ الگ انداز میں منایا جاتا ہے لیکن اسلامی ریاستوں میں چاہے پاکستان کوئی ٹائٹل جیتے یا سعودیہ تاریخی فتح حاصل کرے دنیا حیران ہے کہ مسلمان ہمیشہ سجدے میں گر کر سب سے پہلے رب کا شکر ادا کرتے ہیں اور امید ہے کہ اس ایونٹ میں مسلمانوں کو مزید خوشیاں نصیب ہوں اور اہل اسلام یونہی رب کے حضور سجدہ شکر ادا کرتے رہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More