میرا چھ مہینے کا بیٹا فوت ہو گیا تھا جس کے بعد میں ۔۔ سب کو ہنسانے والے اسماعیل تارا کیسے باپ تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں کن مشکل وقت کا سامنا کیا؟

ہماری ویب  |  Nov 25, 2022

پاکستانی عوام میں خوشیاں بکھیرنے والے مشہور فنکار اسماعیل تارا جہاں فانی سے رخصت ہوگئے۔ طویل عرصے تک شوبز سے وابستہ رہنے والے مزاحیہ اداکار نے متعدد ڈرامہ سیریلز، فلموں اور تھیٹروں میں لازوال کردار ادا کیے جنہیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

اسماعیل تارا 16 نومبر 1949 کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین فنکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کے معروف ترین کامیڈی شوز میں ففٹی ففٹی سب سے نمایاں ہے جسے آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔ زندگی میں انہیں بہترین کامیڈین کے متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

فنکار اسماعیل تارا کئی دنوں سے کافی علیل تھے۔ ان کے اہلخانہ کے مطابق وہ کل صبح وینٹی لیٹر پرچلے گئے تھے۔ اہلخانہ نے بتایا کہ اسماعیل تارا کے گردے فیل ہوگئے تھے۔

اسماعیل تارا کیسے باپ تھے؟

اسماعیل تارا کے بیٹے شیراز تارا نے اپنے والد کے بارے میں بتایا کہ میرے میرے لیے وہ سب کچھ تھے۔ ان کے ساتھ میں بہت وقت گزارا ہے۔آخری وقت میں بھی میں انہی کے ساتھ موجود تھا۔

اسماعیل تارا کے بیٹے کا کہنا تھا کہ وہ کل بالکل ٹھیک تھے سب کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کر رہے تھے پھر اچانک ان کی طبعیت خراب ہوئی اور وہ دنیا سے چلے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ والد گھر میں سب کے ساتھ اچھا سلوک رکھتے تھے اپنے پوتے پوتیوں کے ساتھ بھی کھیلا کرتے تھے۔ والد نے کبھی بھی ہم پر غصہ نہیں کیا گھر پر وہ ہنسی مذاق والا ماحول رکھا کرتے تھے۔

اسماعیل تارا کا اصلی نام اسمعیل مرچنٹ ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر میں اداکاری کے شعبے میں نہ آتا تو سیاستدان ہوتا۔ انہوں نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی والدی کی آنکھ کا تارا تھا۔ اداکار نے بتایا تھا کہ ہم چار بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی کا ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی نے اس فیلڈ میں آنے کے لیے مجھے سزا دی تھی۔ انہوں نے مجھے گنجا کرا دیا تھا۔

اپنی شادہی متعلق بات کرتے ہوئے مزاحیہ فنکار اسماعیل تارا نے بتایا کہ میری تین منگنیاں ٹوٹی تھیں جس کی وجہ شوبز کی فیلڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے چار بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور ان سب کی میں نے شادی کر دی ہے۔

زندگی کا دکھ بھرا لمحہ کیا تھا؟

جس طرح سب کی زندگی میں کوئی نہ کوئی دکھ ہوتا ہے اسی طرح اسماعیل تارا بھی ایک مشکل وقت سے گزرے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک چھ ماہ کا بیٹا تھا جو انتقال کر گیا تھا۔ اور میں اپنے شو کے لیے گیا ہوا تھا تب مجھے معلوم ہوا کہ بیٹا انتقال کر گیا ہے۔ بعد ازاں جب پروگرام ختم ہوا تب میں نے لوگوں کو بتایا کہ میرا بیٹا انتقال کر گیا ہے۔

اداکار اسماعیل تارا کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ پہاڑی مسجد شہید ملت روڈ پر ادا کی جائے گی۔ اسماعیل تارا نے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور چار بیٹے چھوڑے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More