جدید الیکٹرک ٹیکسی کس شہر میں چلے گی۔۔ کرایہ کتنا ؟

ہماری ویب  |  Nov 29, 2022

حکومت نے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید، سستی اور معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور ابتدائی طور پر ٹیکسی سروس کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی سے بہت جلد جدید، سستی اور ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سروس کا آغاز کر رہے ہیں جس کو سندھ کے دیگر بڑے شہروں تک توسیع دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس منصوبے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، بہت جلد اس کو حتمی شکل دے دی جائے گی کیونکہ اوبر اور دیگر ٹیکسی سروس بہت زیادہ مہنگی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو سستی اور آرام دہ ٹیکسی سروس فراہم کریں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لئے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری پبلک ٹرانسپورٹ کے تمام پروجیکٹس پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے، تاکہ کراچی کا ٹرانسپورٹ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک ٹیکسی سروس کے منصوبے پر بات چیت جاری ہے، منصوبہ کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، کراچی میں اربوں روپے کے پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ٹیکسی سروس کے کرائے بھی کم ہونگے اور الیکٹرک ٹیکسی کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More