کھانا پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Dec 01, 2022

لاہور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل) نے گھریلو صارفین کو کھانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس این جی پی ایل کے ترجمان نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ گھریلو صارفین کو شہر میں تین وقت گیس فراہم کرنے کے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح 6 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی جس کے بعد دوپہر دن 12 بجے سے لے کر دو بجے تک گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ایس این جی پی ایل حکام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کو اس کے بعد شام 6 بجے سے لے کر شب 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More