اولاد کے انتقال پر اہلیہ ہوش کھو بیٹھی، خود بھی ٹوٹ گئے۔۔ ایک مشکل وقت کاٹنے کے بعد مشہور گلوکار جگجیت سنگھ کی زندگی کیسے بدل گئی تھی؟ جانیے

ہماری ویب  |  Dec 05, 2022

مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہوتی ہیں لیکن ان کی زندگی میں آنے عروج و زوال سب کی توجہ ضرور حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور گلوکار جگجیت سنگھ سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔

مشہور گلوکار اور غزل گائیک جگجیت سنگھ کی زندگی اگرچہ شہرت کی بلندیوں کو چھوئی مگر اس زندگی نے مقبولیت اور عیش و آرام کے ساتھ ساتھ کچھ ایسا بھی دیکھا جس نے انہیں توڑ کر رکھ دیا۔

یہی وجہ ہے کہ حادثے کے بعد ان کی غزلوں میں وہ دکھ اور درد محسوس کیا جا سکتا تھا جو ان کے ساتھ پیش آیا۔

دراصل ہوا کچھ یوں ک جگجیت سنگھ نے 1969 میں گلوکارہ چترا سنگھ کو شادی کی پیشکش کی تھی، تاہم چترا انہیں اُس وقت ہاں نہیں کہہ پائی تھی، کیونکہ چترا پہلے شادی شدہ تھیں۔

لیکن ان کی ازدواجی زندگی اس حد تک مشکلات کا شکار ہوئی کہ وہ اپنی بیٹی مانیکا کو لے کر الگ ہو گئیں۔ علیحدگی کے باوجود چترا شادی کے لیے رضامند نہ ہوئیں تو جگجیت نے سابق شوہر دیبو پرساد دتا سے باضابطہ اجازت مانگی، " کیا میں آپ کی اہلیہ سے شادی کر لوں"؟

اس طرح اس جوڑے کی نئی زندگی کی شروعات ہوئی۔ لیکن اس سب میں دونوں کی نجی زندگی خوب زیر بحث رہی۔

چونکہ چترا کی ایک بیٹی بھی تھی، لیکن جگجیت نے اپنی سوتیلی بیٹی کو بھی باپ کا نہ صرف پیار دیا بلکہ اس کی ہر خواہش کو پورا کرنے میں بھی خود مدد کرتے۔

1990 جگجیت اور چترا کے لیے تکلیف دہ سال تھا کیونکہ ان کا بیٹا ویوک کار حادثے میں اس دنیا سے رخصت ہو چکا تھا، بیٹے کی وفات نے نہ والد کو توڑ دیا تھا بلکہ جوان بیٹے کی موت پر والدہ چترا سنگھ اپنی آواز بھی کھو بیٹھیں۔

بیٹے کی موت کو دماغ پر اس حد تک سوار کر لیا کہ دماغی مریضہ ہونے کے ساتھ ساتھ مذہب کی جانب رجحان بڑھ گیا۔ تاہم اس سب میں ان کی بیٹی مانیکا ان کے پاس تھی لیکن 2009 میں بیٹی کی ازدواجی زندگی میں آنے والی مشکلات کی وجہ سے اس نے بھی اپنی جان لے لی۔

بیٹی کی موت کی خبر نے ماں کو تو توڑ ہی دیا تھا لیکن سوتیلے باپ بھی بیرون ملک سے اپنے ایونٹ آدھے ادھورے چھوڑ کر واپس بھارت آ گئے۔ اہلیہ کو سہارا دینے کی خاطر جگجیت نے سب کچھ چھوڑ دیا تھا، اپنے غم کے اظہار کے طور پر غزلوں کے ذریعے کچھ اس طرح بیان کیا کہ سب کو افسردہ کر گئے۔

اور پھر 2011 کیا برین ہیمرج کے باعث جگجیت سنگھ بھی اس دنیا سے چل بسے، لاکھون مداحوں کو سوگوار کر کے اور اپنی اہلیہ چترا سنگھ کو تنہا چھوڑ کر وہ چلے گئے۔

چترا سنگھ اگرچہ اس سب میں کافی حساس، سنجیدہ اور صوفی مزاج کی ہو گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More