مہمانوں کو پیش کیا گیا کیک چوہا کھا گیا

ہم نیوز  |  Dec 07, 2022

مہمانوں کے لیے پیش کیا گیا کیک میٹنگ کے دوران ہی چوہا کھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دلچسپ صورتحال یہ تھی کہ میٹنگ کے دوران ہی ٹیبل پر رکھا کیک چوہا کھا رہا ہے اور کسی کو معلوم ہی نہیں جبکہ چوہا بھی اطمینان کے ساتھ کیک کھانے میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میٹنگ کے شرکا میٹنگ کنڈیکٹ کرنے والے کو سننے میں مصروف ہیں اور اس دوران چوہا بڑے سکون کے ساتھ کیک کے مزے لے رہا ہے۔

اجلاس کے دوران کیمرہ مین نے جب کیمرے کو زوم کیا تو چوہے کی چوری پکڑی گئی۔

ویڈیو ٹوئٹ کرنے والے صارف نے لکھا کہ چوہا میٹنگ میں، جس پر دیگر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

Rat in the meeting…

— Dr Arif Khawaja MDS (@DrArifKhawaja)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More