میچ جیتنے کے لئے مل کر سورۃ فاتحہ پڑھتے رہے ۔۔ مراکش کی ٹیم کی کھیل کے دوران قرآن کی تلاوت کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل خوش کر دیئے

ہماری ویب  |  Dec 08, 2022

گزشتہ روز مراکش نے اسپین کو فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں شکست دی۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ سے پہلے مراکشی ٹیم نے دائرہ بنا کر سورہ فاتحہ پڑھی جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ آپ بھی دیکھیں

فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیم آخری مراحل میں دائرہ بنا کر سورہ فاتحہ پڑھتی ہے اور پھر اسپین کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطینی پرچم لہرایا۔

مراکش کا اگلا میچ

واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم نے پینالٹیز پر تین گول کیے جب کہ اسپین کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ اس طرح مراکش کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ۔ کوارٹر فائنل میں مراکش کی ٹیم پرتگال کی ٹیم سے ہفتے کے روز ٹکرائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More