بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کی جائے، آئی ایم ایف کے نئے مطالبات سامنے آگئے

ہم نیوز  |  Feb 03, 2023

آئی ایم ایف نے بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے بجلی ٹیرف میں سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت کے مذاکرات میں عالمی ادارے نے سو فیصد بل وصولی میں ناکامی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔   آئی ایم ایف وفد کا کہنا ہے کہ حکومتی کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنائے بغیر گردشی قرض کا خاتمہ ممکن نہیں۔

آئی ایم ایف نے تین ڈسکوز کے علاوہ دیگر تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے گردشی قرضے کے مینجمنٹ پلان پر مکمل عمل اور بجلی ٹیرف میں  سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کی جانب سےصنعتی شعبے کی ٹیرف سبسڈی کے خاتمے  اورگریڈ 17 اوراس سے اوپرکے افسران اور ان کے گھر والوں کے اثاثے ڈیکلئیر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں پاکستان میں موجود ہے جو پاکستانی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے ۔ مذاکرات کے بعد پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More