کبھی کبھار سوشل میڈیا پر جو ہمیں نظر آتا ہے اس کا تعلق حقیقت سے نہیں ہوتا۔ جب اس چیز کی سچائی سامنے آتی ہے تو انسان حیران رہ جاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈی دکھانے جا رہے ہیں جس کو اگر آخر تک نہ دیکھا تو کچھ سمجھ نہیں آئیگا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر اپنی اہلیہ کے ساتھ کانوں کے ڈاکٹر کے پاس آیا ہے اور وہ سننے سے محروم یعنی بہرا ہے۔ ڈاکٹر اس کے کان میں آواز سننے کی ایک مشین فٹ کرتا ہے جس کے بعد اسے سب کچھ سنائی دینے لگتا ہے۔
ڈاکٹر مذکورہ شخص کے کان میں سننے والا آلہ لگا کر پوچھتا ہے کہ کیا تم مجھے سن سکتے ہو تو وہ آواز سن کر ہی رونے لگ جاتا ہے، پھر ڈاکٹر پوچھتا ہے کہ کیا تم اپنی آواز سن سکتے ہو تو وہ کہتا ہے کہ ہاں اور زارو قطار رونے لگتا ہے۔
پھر جب اس کی اہلیہ نے ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنا شروع کیا تو شوہر نے کانوں میں تکلیف ہونا شروع ہوجاتی ہے تو ڈاکٹر فورا پوچھا ہے کہ کیا ہوا مشین کی آواز زیادہ تیز ہوگئی ؟ تو وہ کہتا ہے کہ اس کی آواز بہت تیز اور پریشان کن ہے کیا تمھیں سنائی نہیں دے رہی۔ کیا مجھے اپنی بیوی کی آواز اب ہمیشہ سننی پڑے گی؟ یہ مشین میرے کان سے جلدی نکال دو۔
ویڈیو کے اختتام میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک مزاحیہ طرز پر مبنی ایک ویڈیو کلپ ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا بھی یہی کہنا ہے کہ ہمیں شروع میں لگا کہ یہ ویڈیو بہت جذبات سے بھرپور ہوگی مگر ہمارے آنسو آنے سے پہلے رک گئے۔
ویڈیو میں موجود بہرے شخص کو لوگ کمنٹس میں اسٹینڈ اپ کامیڈین بننے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔