شوبز انڈسٹری میں کئی فنکار ایسے ہوتے ہیں جن کے والد یا والدہ مشہور اداکار نکلتے ہیں مگر لوگوں کو یہ بات کئی روز تک معلوم نہیں ہوتی۔ جس طرح اداکارہ تزین حسین کے بارے میں لوگوں کو معلوم نہیں کہ وہ کس مشہور پاکستانی اداکار کی صاحبزادی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ تزین حسین سے متعلق بتائیں گے۔
کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ تزین حسین کے والد کونسی مشہور شخصیت ہیں؟ آیئے بتاتے ہیں۔
ڈرامہ سیریل یونہی میں اقبال کے کردار سے ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر اداکاری کرنے والی اداکارہ اور پروفیسر تزین حسین معروف پاکستانی لیجنڈری اداکار طلعت حسین کی بیٹی ہیں۔
ان کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تزین کافی عرصے سے شعبہ درس سے وابستہ ہیں اور مختلف یونیورسٹیز میں بطور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ڈپارٹمنٹ ہیڈ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
اداکارہ ماضی کے مختلف ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں عورت اور مہلت شامل ہیں۔ اداکارہ طلعت حسین کی صاحبزادی ہیں یہ بات بہت کم لوگ جانتے تھے۔