اکثر شادی بیاہ کی تقریبات میں کچھ ایس ہو جاتا ہے جو کہ سب کو حیران تو کرتا ہی ہے ساتھ دلہا دلہن کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن جاتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک شادی کی تقریب زور و شور سے جاری تھی کہ اسی دوران دلہن دولہے کو دیکھ حیران رہ گئی۔
صرف دلہن ہی نہیں بلکہ شادی میں موجود تمام افراد ہی پریشانی میں مبتلا ہو گئے تھے کیونکہ برقع اوڑھے ایک خاتون منظر میں داخل ہوئی تھی، اب ویسے تو برقع اوڑھے خاتون کا داخل ہونا عام سی بات تھی مگر اس خاتون نے دلہے میاں کو گلے لگایا اور پھر اپنی محبت کا اظہار کرنے لگی۔
گویا وہ دلہے سے اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہو اور اسے سب کے سامنے جتلانا چاہ رہی ہوں کہ وہ اس سے کتنی محبت کرتی ہے۔
بس مبینہ خاتون کا یہ کرنا تھا اور محفل میں موجود لوگ یہ منظر دیکھ کر اف توبہ، ہائے اللہ اف اللہ کرنے لگے۔ دلہن بھی گم سم ہو کر کچھ کہنے سے قاصر تھی۔
تاہم معمہ اس وقت حل ہوا جب برقع اوڑھے مبینہ خاتون کی داڑھی بھی سامنے آ گئی، جس کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ کوئی خاتون نہیں بلکہ دلہے میاں کا دوست ہے جو کہ شرارت کی غرض سے برقع اوڑھ کر شادی میں آیا تھا۔