نئی دہلی: بھارتی ریسلرز نے احتجاجاً اپنے تمغے دریائے گنگا میں بہانے اور انڈیا گیٹ پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کے اعلانات کیے ہیں۔
مؤقر بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی کے مطابق ممتاز بھارتی ریسلرز ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے چیف بِرج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف خواتین ریسلرز کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسیت کے مسئلے پر کئی دنوں سے مظاہرے کر رہے ہیں۔
بھارتی ریسلرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمغے ریاست اترکھنڈ کے شہر ہری دوار میں دریائے گنگا میں بہا دیں گے جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں واقع انڈیا گیٹ پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔
میڈیا کے مطابق بھارتی ریسلر ساکشی ملکھ سمیت دیگر معروف ریسلرز کی جانب سے ایک خط سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ یہ جو تمغے ہمارے گلوں کے گرد سجے ہوئے ہیں ان کا اب مزید کوئی مقصد نہیں ہے، مجھے یہ واپس کرتے ہوئے سوچ کر خوف آ رہا تھا لیکن اس زندگی کو جینے کا کیا فائدہ جس پر اپنی انا پر سمجھوتا کرنا پڑے؟
خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ سوچ رہی تھیں کہ تمغے کس کو واپس کریں؟ ملک کی صدر کو جو خود خاتون ہیں، وہ دو کلو میٹر دور بیٹھ کر دیکھ رہی ہیں لیکن کیا کچھ نہیں ہے۔
ایشیاکپ ، پاکستان کا تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ ہم پر ظلم کرنے والے برج بھوشن شرن سنگھ نئی پارلیمںٹ کی بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر اجلے سفید لباس میں موجود تھے، ان کی تصاویر بنائی جا رہی تھیں، یہ سفید رنگ ہمیں چبھ رہا تھا جیسے وہ کہہ رہا ہو کہ میں ہی سسٹم ہوں، ہمیں ان تمغوں کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ سسٹم انہیں ہمارے گلے میں لٹکا کر اپنا پروپیگنڈہ کرتا ہے، وہ ہمارا استحصال کرتے ہیں اور پھر جب ہم احتجاج کریں تو ہمیں جیل میں ڈال دیتے ہیں۔
🙏 pic.twitter.com/wdMCzeADEo
— Sakshee Malikkh (@SakshiMalik) May 30, 2023
تحریر کردہ خط میں ریسلرز کی جانب سے پولیس پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے ان کے پرامن احتجاج پر بے رحمی سے دھاوا بولا اور سنگین مقدمات درج کیے، پولیس اور سسٹم ہمیں مجرم سمجھ رہے ہیں جب کہ ہراساں کرنے والے عوامی میٹنگز میں ہم پر کھلے عام حملے کر رہے ہیں۔
بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں سورۃ الرحمٰن کی تلاوت
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہم خواتین ریسلرز سوچ رہی ہیں کہ اب ہمارے لیے اس ملک میں مزید کچھ نہیں رکھا، ہم اولمپکس اور ورلڈ چیمپیئن شپس میں اپنی جیت کے لمحات کو یاد کر رہی ہیں۔
بھارتی پولیس نے ریسلرز پر ہنگامہ آرائی کا الزام عائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین نے گذشتہ روز کئی مرتبہ درخواست کرنے کے باوجود قانون توڑا۔
بھارتی اداکار کو انڈر ورلڈ کی دھمکیوں کا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے دن ڈبلیو ایف آئی کے خلاف احتجاج کے دوران ریسلرز اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو آئی تھیں جس کے نتیجے میں پولیس نے ریسلرز کو زبردستی گھسیٹ کر بس میں ڈالا اور احتجاج کی جگہ کو خالی کروایا تھا۔