پہلے آئیے پہلے پائیے، ہارڈشپ کوٹے کے تحت 2 جون تک حج درخواستیں طلب

اردو نیوز  |  May 31, 2023

وزارت مذہبی امور نے سرکاری سکیم کے تحت محدود تعداد میں دستیاب ہارڈشپ کوٹے کے تحت 2 جون تک حج درخواستیں طلب کر لیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے بدھ کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ خواہش مند عازمین حج جو کسی وجہ سے مقررہ تاریخ سے پہلے حج 2023 کے لیے رجسٹریشن نہیں کرا سکے، وہ اب محدود تعداد میں دستیاب ہارڈشپ کوٹے کے لیے درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

ہارڈ شپ کوٹہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر الاٹ کیا جا رہا ہے۔

’ہارڈشپ کوٹے کے لیے حج اخراجات میں کوئی رعایت نہیں ہے۔ خواہش مند عازمین حج 2 جون تک سیکشن افسر حج پالیسی، وزارت مذہبی امور، پہلی منزل، کوہسار بلاک، پاک سیکریٹریٹ، اسلام آباد کے نام اپنی درخواست جمع کراسکتے ہیں۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More