قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل ۔۔ حکومت نے کب الیکشن کروانے کا اعلان کردیا؟

ہماری ویب  |  Jun 06, 2023

حکومت نے اسمبلی کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد 13 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے اور اکتوبر یا نومبر میں انتخابات کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 13 اگست کو اسمبلیاں تحلیل اور اکتوبر یا نومبر میں انتخابات ہوجائیں گے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے نوازشریف وطن واپس آئیں گے، انہیں حفاظتی ضمانت ملنی چاہیے، عام انتخابات میں نوازشریف پارٹی کی قیادت کریں گے۔

سانحہ نو مئی کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات کے سرغنہ چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، ان کےخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا، انہوں نے دفاعی تنصیبات پر حملہ کر کے بغاوت کی جبکہ یاسمین راشد شرپسندوں کو لے کر جناح ہاؤس گئیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی منصوبہ بندی میں شامل تھے، نو مئی کا حملہ فوجی قیادت کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا تاکہ وہ کوئی انتہائی اقدام اٹھائیں اور پی ٹی آئی کو وکٹم کارڈ کھیلنے کا موقع مل جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More