جینے کے بجائے مرنے کی تیاری کرلی ۔۔ مَردوں کیلئے پسندیدہ تابوت کہاں ملتے ہیں؟ دیکھئے

ہماری ویب  |  Jun 06, 2023

پاکستان اور دیگر کئی غریب ممالک میں جہاں آج جینا انتہائی دشوار ہوچکا ہے وہیں کچھ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ مرنے کے بعد اپنی پسند کی قبریں اور تابوت بھی بنوانے کی تیاریاں شروع کرچکے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر مردوں کیلئے ڈیزائن کئے جانے والے کچھ دلچسپ تابوت سامنے آئے ہیں جبکہ کمپنی نے لوگوں کے آرڈر بھی بک کرنا شروع کردیئے ہیں۔

یہ موقع انگلینڈ میں میت سروس فراہم کرنے والی ایک فرم ’’گو ایز یو پلیز‘‘ فراہم کر رہی ہے جس نے لوگوں کو موت کے بعد ان کی من پسند ڈیزائن والے تابوت بنانے کی سروس شروع کی ہے۔

منفرد تابوت پیش کرنے والی اس کمپنی جس کی خدمات کا دائرہ انگلینڈ کے شمال مشرق میں اور اسکاٹ لینڈ کے ایڈنبرگ تک پھیلا ہوا ہے۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایسا آئیڈیا جس سے کسی کے غم میں کمی آسکتی ہو اس کو مارکیٹ میں لانے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

کمپنی نے کار، جیل، سگریٹ کا پیکٹ سمیت لوگوں کے پسندیدہ فلمی کرداروں سے سجے تابوت متعارف کرائے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ ہماری اس پیشکش کا مقصد عوام میں موت کے موضوع پر بغیر کسی گھبراہٹ کے گفتگو کو آسان بنانا اور اس سے متعلق ان کے خوف کو دور کرنا ہے۔

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے پر بعض پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ترقی یافتہ ممالک کے لوگ ہیں جنہیں زندگی یا موت کی کوئی فکر نہیں کیونکہ یہ لوگ اپنی زندگی بھرپور طریقے سے جیتے ہیں لیکن پاکستان میں مرنا بھی آسان نہیں کیونکہ بھوک سے مرنے والی کی میت پر بھی لاکھوں کا خرچا آتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More