مجنوں بھائی کا دماغ گھوم گیا ہے شائد ۔۔ عدالت نے انیل کپور کے نام، آواز، تصویر پر پابندی کیوں لگادی؟

ہماری ویب  |  Sep 23, 2023

بھارتی عدالت نے بغیر اجازت بالی ووڈ اداکار انیل کپور کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائدکردی ہے۔

انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر میری تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔دہلی ہائی کورٹ نے پرسنالٹی رائٹس یعنی شخصیت کے حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے انیل کپور کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ انیل کپور کا نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا چینلز، ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنالٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روک دیا گیا۔ اس سے قبل بالی وڈ کے امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ انیل کپور نے ایک کیس دائر کیا ہوا تھا تاکہ ان کے شخصیتی حقوق، ان کے نام، تصاویر، مشابہت، آواز اور دیگر چیزوں کا ڈیجیٹل میڈیا میں غلط استعمال نہ ہوسکے۔

عدالت کے فیصلے کا اطلاق ملکی اور عالمی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارموں سمیت مصنوعی ذہانت کے مختلف سافٹ ویئر پر بھی ہوگا۔انیل کپور نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف میرے لئے بہتر ہے بلکہ اسی طرح دیگر فنکاروں کے حقوق کا بھی تحفظ ہونا چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More