بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار

اردو نیوز  |  Sep 25, 2023

لاہور کے محکمہ انسداد بدعنوانی (اینٹی کرپشن) نے خاور فرید مانیکا کو سرکاری زمین پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

پیر کو محمکہ اینٹی کرپشن کے ترجمان نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی گرفتاری کی ایک بیان کے ذریعے تصدیق کی۔

ترجمان کے مطابق ’خاور فرید مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں۔ اس ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا نے قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کیا ہے۔‘

’خاور فرید مانیکا نے قبرستان کی زمین پر 26 دکانیں بھی غیرقانونی طور پر تعمیر کیں۔ شادی ہال بغیر منظوری/ نقشہ قبرستان کی 4 کنال اراضی پر بنایا گیا۔‘

’خاور فرید مانیکا ایک عرصے سے پیر اسلام قبرستان حویلی لکھا کی زمین پر ناجائز قابض ہیں۔‘

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن نے دعویٰ کیا کہ ’خاور فرید مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جسے ناکام بنا کر انہیں گرفتار کیا۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More