سپین کے نائٹ کلب میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک، تین روزہ سوگ کا اعلان

اردو نیوز  |  Oct 01, 2023

حکام کے مطابق سپین کے شہر مُرسیا کے ایک نائٹ کلب میں آتشزدگی کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ حکام نائٹ کلب میں آتشزدگی کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ ان کو مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے دو منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق سنیچر کی رات کلب میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سالگرہ کے تمام شرکا ابھی تک نہیں ملے۔

پولیس ترجمان ڈیاگو سیرل نے مزید کہا کہ آگ کلب کے پہلی منزل پر لگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار نائٹ کلب میں آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مُرسیا کے میئر نے تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔ میئر جوز بیلستا نے کہا کہ 40 فائر فائٹرز اور 12 ایمرجنسی گاڑیوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔  

2017 میں سپین کے جزیرے ٹیرائف کے نائٹ کلب میں فرش کے ٹوٹنے کی وجہ سے 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

زخمیوں کا تعلق فرانس، برطانیہ، رومانیہ اور بیلجیئم سے تھا۔

اور 1990 میں سپین کے شمال مشرقی شہر زاراگوزا کے ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 43 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More