وہیل چیئر کی مدد نہیں لی بلکہ ۔۔ نچلے دھڑ سے محروم غانم المفتاح نے عمرہ کی سعادت کیسے حاصل کی؟

ہماری ویب  |  Oct 02, 2023

قطر میں پچھلے سال ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ سے شہرت حاصل کرنے والےنچلے دھڑ سے محرم غانم المفتاح نے ویل چیئرکے بجائے اپنے ہاتھوں کی مدد سے عمرہ کی ادائیگی کے دوران طواف کرکے ہمت اور حوصلے کی مثال قائم کردی۔

نچلے دھڑ سے محرم قطر کے غانم محمد المفتاح سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں اور انھیں قطر میں ایک ہیرو کے طور پر پہچانا جاتا ہے جس کے باعث انھیں قطر میں فٹبال ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کا موقع دیا گیا تھا۔

قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں امریکی فنکار مورگن فری مین کے ہمراہ میزبانی اور شاندار مکالمے نے غانم المفتاح کو شہرت کی بلندی پر پہنچادیا تھا۔

غانم المفتاح نے خانہ کعبہ کا طواف وہیل چیئر کے بجائے اپنے ہاتھوں کے سہارے چلتے ہوئے کیا ،اس دوران طواف انہوں نے قرآن کی یہ آیت بھی پڑھی کہ اللہ کسی جان پراس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔

پیدائش سے ہی نچلے دھڑ سے محروم غانم المفتاح نے عمرہ ادائیگی کے سعودی عرب پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوا اگر میری ٹانگیں نہیں ہیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے مضبوط ہاتھوں سے نوازا ہے جو میرے لیے ٹانگوں کا بہترین متبادل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More