سی ڈی اے اور ایم ایس ٹیک ایونیو کے مابین ایم او یو پر دستخط

اے پی پی  |  Feb 22, 2024

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ایم ایس ٹیک ایونیو کے مابین ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئےجس کا مقصد ون ونڈو آپریشنز کے موجودہ ڈیجٹلائز نظام کی کارکردگی اور شفافیت کو مزید تیز اور بہتر بنانا ہے تاکہ شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو جدید بنایا جاسکے۔ سی ڈی اےاور ایم ایس ٹیک کے مابین ہونے والے ایم او یو کا بنیادی مقصد ون ونڈو آپریشنز کے موجودہ ٹیکنالوجی کے نظام میں مزید جدت لاکر اسے اسٹیٹ آف دی آرٹ بنادیا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل ایک تو انکی دہلیز پر حل کئے جاسکے اور انکو بلاوجہ سی ڈی اے دفاتر کے چکر بھی نہ لگانا پڑیں۔

اسی طرح موجودہ ون ونڈو آپریشنز کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کی بدولت شہری گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر اپنے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور متعلقہ چارجز، میونسپل چالان سمیت پلاٹس کی اقساط سے متعلق لین دین کرسکیں گے۔مزید برآں اس ایم او یو کے تحت سی ڈی اے موبائل ایپ کا اجراء بھی شامل ہوگا۔ سی ڈی اے ایپ کی بدولت شہریوں اور ادارے کے مابین روابط کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ون ونڈو آپریشنز پر دستیاب آن لائن خدمات کی رسائی بھی باآسانی حاصل ہوسکے گی جس سے وہ بآسانی اپنی مطلوبہ سروس حاصل کرسکیں گے۔

اسی طرح شہری نوٹیفکیشنز اور الرٹس کے ذریعے اپنی درخواستوں کی پیش رفت کو ٹریک بھی کرسکیں گے۔ علاوہ ازیں سی ڈی اے ایپ میں خصوصی طور پر انتہائی اہم فیچر کو بھی متعارف کروایا جائے گا جس کی بدولت شہری بغیر کسی روکاوٹ کے اپنی شکایات کا اندارج اور ان پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لے سکیں گے۔اس موقع پر سی ڈی اےکے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزئشن نے سی ڈی اے اور ایم ایس ٹیک کے مابین ہونے والے معاہدے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایم او یو کی وجہ سے شہریوں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے سمیت عوامی خدمات کی عمدہ کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لئے بھی ایک نیا معیار قائم ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More