امن و امان ، صحت کارڈ کی بحالی ترجیح ، گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کرینگے ، علی امین گنڈا پور

ہم نیوز  |  Feb 25, 2024

خیبرپختونخوا کے نامزد وزیرا علیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے ، اپنے ویژن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے حلف لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے وزراء کے ناموں کی حتمی منظوری لی جائے گی۔

زیادتی کرنیوالےاپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردینگے ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،علی امین گنڈا پور

نامزد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ الیکشن  جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ارکان اسمبلی میں پہنچے ہیں اور ان انتخابات نے پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں اور مفاد پرستوں کی شناخت کرائی۔

علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی اپنی مرضی سے ایسی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جو ورلڈکپ جیت چکی تھی اس بار بھی کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی  ارکان کو ذمہ داریاں دیں گے۔

سندھ اسمبلی میں سندھی زبان میں حلف برداری

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، ہم اپنے پلان کوعملی طور پر لاگو کرکے دوربارہ میدان میں اتریں گے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More