پنجاب میں کل سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ، شہری محتاط اور متعلقہ ادارے الرٹ رہیں ،ڈی جی پی ڈی ایم اے

اے پی پی  |  Apr 17, 2024

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):پنجاب میں (کل ) جمعرات سے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے علی عر فان کاٹھیا کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں موسلادھار بارشوںکا امکان ہے۔

بارشوں کی وجہ سے ڈی جی خان اور کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ علی عر فان کاٹھیا نے کہا کہ ایسی موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں، لہذا شہری آسمانی بجلی سے بچائو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں اورخراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگزنہ جائیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے،لینڈ سلائیڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کر یں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More