خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر،پنجاب اسلام آباد،سندھ اور بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان

اے پی پی  |  Apr 18, 2024

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان ہے۔

اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان، کشمیر، خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران جنوبی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ بارش اورماڑہ 69، پسنی 35 ، کوئٹہ (سمنگلی 25،سٹی 16)، دالبندین 24، ژوب 5، قلات4، نوکنڈی، لسبیلہ 3، گوادر، خضدار 2، پاراچنار 9، مالم جبہ 6، کاکول 5، چراٹ 3، پٹن، سیدو شریف 2، پشاور (ائیر پورٹ ، سٹی)، تخت بھائی ایک، راولاکوٹ 4، گڑھی دوپٹہ ایک، مری 3، اسلام آباد (ائیر پورٹ 3، سید پور ایک)، سرگودھا (سٹی ) 2، سیالکوٹ (ائیر پورٹ، سٹی) جہلم، حافظ آباد اور اٹک میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بہاولنگر میں درجہ حرارت 40، جیکب آباد، خان پور، مٹھی اور ڈیرہ غازی خان میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More