جنوبی پنجاب میں بارش سے میپکو کے 51فیڈرز ٹرپ

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

ملتان ۔ 19 اپریل (اے پی پی):ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعہ کی علی الصبح ہونے والی بارش سے میپکو کے 51فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ میپکو ترجمان کے مطابق ریجن میں ہونے والی بارش سے ملتان، بہاولپور، مظفر گڑھ اور ڈی جی خان کے 51 فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے متاثرہ فیڈرز سے بجلی بحال کرنے کے لئے آپریشنل افسران اور لائن سٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More