چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

بیجنگ۔19اپریل (اے پی پی):چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ کیا اور اس کے منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کی ایک بڑی تعداد ہواوے میں ملازمت کرتی ہے۔ اس موقع پر کمرشل قونصلر غلام قادر، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قونصلر خان محمد وزیر اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے دورے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ انہیں بیجنگ میں ہواوے نمائشی مرکز کا دورہ کرکے اور پاکستان کے ساتھ اپنے منصوبوں اور شراکت داری پر بات کرکے خوشی ہوئی ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ہواوے میں ملازمت کرنے والے غیر ملکی شہریوں کا سب سے بڑا گروپ پاکستانی شہری ہیں ۔

دریں اثنا پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین ہو ژونگ مین سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایکس پر بتایا کہ چائنا گریٹ وال انڈسٹری کارپوریشن کے چیئرمین ہو ژونگ من کے ساتھ خوشگوار اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ تعاون پر مزید فروغ کے منتظر ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More