وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اے پی پی  |  Apr 19, 2024

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید افسوس اور رنج کا اظہارکرتے ہوئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی کارروائیوں میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرین تک امداد کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ وزیراعظم نے بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑکیں اور راستے کھولنے کا کام تیز تر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے بارشوں کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے بارشوں کے نتیجے میں پیش آئے مختلف حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More