وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے کشمیر کونسل کے ممبران کی ملاقات،کشمیر کونسل سے متعلق امور، ترقیاتی منصوبوں اور لوگوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیفران انجینئر امیر مقام سے کشمیر کونسل کے ممبران نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔کشمیر کونسل کے وفد میں خواجہ طارق سعید ایڈوکیٹ ، شجاع راٹھور، یونس میراور حنیف ملک شامل تھے۔

کونسل ممبران نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔کشمیر کونسل کے ممبران نے وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کوپھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ملاقات کے دوران کشمیر کونسل سے متعلق امور، ترقیاتی منصوبوں اور لوگوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام نے وفدکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی،وفاق اور آزاد جموں کشمیر حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More