دوسرے سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈ کے لیے درخواستیں طلب

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):چین کے پیپلز ڈیلی کی سربراہی میں بیلٹ اینڈ روڈ نیوز نیٹ ورک (بی آر این این) نے دوسرے سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈز (ایس آر جی این اے) کے لئے عالمی سطح پر درخواستیں طلب کی ہیں۔منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس آر جی این اے، بی آر این این کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد شاندار صحافت کو تسلیم کرنا ہے جو امن، تعاون، شمولیت، باہم سیکھنے اور باہمی فائدے کے سلک روڈ کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔

یہ بیلٹ اینڈروڈ انیشی ایٹوز (بی آر آئی) میں حصہ لینے والے ممالک اور خطوں کے میڈیا ہائوسز کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے سیکھیں اور بی آر آئی کی کامیابیوں کو شیئر کرنے کے لئے مل کر کام کریں۔دوسرے ایس آر جی این اے میں 4 کیٹیگریز بہترین رپورٹنگ، بہترین فوٹوگرافی، بہترین ویڈیو اور بہترین جدت طرازی کے ایوارڈز شامل ہیں ۔

ہر کیٹیگری میں ایک گرینڈ پرائز جیتنے والا، چار نامزدگیاں اور 10 فائنلسٹ ہوں گے،درخواستیں غیر ملکی اداروں کے ذریعہ بھیجی جا سکتی ہیں جبکہ غیر ملکی پلیٹ فارمز پر جاری ہونے والی چینی پروڈکشن کے لئے چینی اور غیر ملکی اداروں کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کاوشیں بھی ایوارڈز میں شرکت کی اہل ہیں۔درخواست دہندگان بی آر این این کی آفیشل ویب سائٹ www.brnn.com پر اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔

درخواستوں کی چھانٹی کے عمل میں ایک تعلیمی کمیٹی کے ذریعہ ابتدائی جائزہ اور ایس آر جی این ایچ اے ججنگ کمیٹی کے ذریعہ حتمی جائزہ شامل ہے جس کی اپ ڈیٹس بی آر این این کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائیں گی۔ایوارڈز کیلئے تمام پاکستانی میڈیا پرسنز بی آر این این کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے بی آر آئی پر اپنا کام پیش کرکے شرکت کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More