وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کی ملاقات

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے گلگت بلتستان کونسل کے اراکین نے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔کونسل ممبران نے انجینئر امیر مقام کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات میں جی بی کونسل سے متعلق امور، ترقیاتی منصوبوں اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد میں احمد علی، حشمت اللہ خان، سید شبعی الحسنین،عبدالرحمن اور محمد ایوب شاہ شامل تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان علاقے کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور گلگت بلتستان کی حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید بہتر کیا جائے گا اور بلا تفریق اپنے فرائض سرانجام دینے کا عزم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More