سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

اے پی پی  |  Apr 23, 2024

راولپنڈی ۔23اپریل (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے،ایک افغانی دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 24،23،22 اپریل کی رات، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر بلوچستان کے ضلع پشین میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔

اس موقع پر ایک زخمی دہشت گرد کو حراست میں لیا جس کی شاخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ۔ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ آئی ایس پی ار کا کہنا ہے پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More