ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا

اے پی پی  |  Apr 24, 2024

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا۔ڈاکٹر اسرار احمد 26 اپریل 1932ء کو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع حصار میں پیدا ہوئے۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے اور گورنمنٹ کالج سے ایف ایس سی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ 1954 میں انہوں سے کنگ ایڈورڈ کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد 1965ء میں جامعہ کراچی سے ایم اے بھی کیا۔

انہوں نے 1971 تک میڈیکل پریکٹس کی۔ انہوں نے 1975 میں تنظیم اسلامی کی بنیاد رکھی جس کے وہ بانی قائد تھے۔حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔ ڈاکٹر اسرار احمد نے متعدد کتب بھی تحریر کیں۔ ڈاکٹر اسرار احمد دل کے عارضے اور کمر کی تکلیف کے باعث 14 اپریل 2010ء کو 78 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کو گارڈن ٹاؤن لاہورکے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More