صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی

اے پی پی  |  May 04, 2024

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی بھی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔صدر مملکت نے گورنروں کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More