جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اے پی پی  |  May 18, 2024

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلاف اٹھا لیا۔ ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں جسٹس یحیی آفریدی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کے بیرون ملک قیام کے دوران جسٹس منیب اختر بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے ۔

تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے معزز ججز، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کی نظامت کے فرائض رجسٹرار سپریم کورٹ محترمہ جزیلہ اسلم نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More