نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات

اے پی پی  |  May 06, 2024

بنجول۔6مئی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے 15 ویں او آئی سی سربراہی اجلاس کے موقع پرگیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بنجول میں ملاقات کی۔

نائب وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی کو 15 ویں او آئی سی سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ پیر کو ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستانی کمیونٹی کو سربراہ اجلاس کے دوران کشمیر اور اسلامو فوبیا کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بنجول میں اپنی ملاقاتوں اور سرگرمیوں کے متعلق بتایا۔ پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے انہیں بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر ان کی تعریف کی۔

انہوں نے نائب وزیراعظم کو اپنے بعض مسائل کے بارے میں بتایا اور ان پر غور کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے پاکستان اور گیمبیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔ گیمبیا میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کیبا کروبالی، سیکرٹری خارجہ سفیر سائرس قاضی اور سینیگال میں پاکستان کی سفیر صائمہ سید بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More