وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر کی ملاقات

اے پی پی  |  May 06, 2024

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

وزیر دفاع نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ پاک۔ فرانس دوطرفہ تعلقات باہمی احترام کے اصولوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام اور امن کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر دفاع نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ معزز مہمان نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More