امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان سے ملاقات

اے پی پی  |  May 06, 2024

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس مونٹگمری نے بتایا کہ سفیر ڈونلڈ بلوم نے پیر کو قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان اور اپوزیشن کے دیگر سینئر ارکان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم مسائل کی ایک وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں مسلسل اقتصادی اصلاحات کے لیے امریکی حمایت، انسانی حقوق اور علاقائی سلامتی شامل ہیں۔

ڈونالڈ بلوم نے پاکستانی عوام کے مستحکم اور محفوظ مستقبل کے لیے پائیدار اقتصادی ترقی کی طویل مدتی اصلاحات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ اس کے اصلاحاتی پروگرام پر تعمیری انداز میں شمولیت کے لیے امریکہ کی حمایت پر زور دیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی اہمیت اور مشترکہ اہداف بشمول گرین الائنس فریم ورک کے تحت موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں میں سرعت اور انہیں آگے بڑھانے کے بہت سے مواقع کا ذکر کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More