پاکستان بیت المال کےویمن ایمپاورمنٹ سنٹرزخواتین کو با اختیار اور کامیاب زندگی کے راستے پر گامزن کرنے میں مصروفِ عمل

اے پی پی  |  May 06, 2024

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):ملک بھر میں قائم پاکستان بیت المال کے162ویمن ایمپاورمنٹ سنٹرزخواتین کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرتے ہوئے انہیں با اختیار اور کامیاب زندگی کے راستے پر گامزن کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق 1995 سے آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ضلعی سطح پر ملک بھر میں ویمن امپاورمنٹ سینٹرز قائم ہیں۔ ڈبلیو ای سیز اس وقت بیواؤں، یتیموں اور معاشی طور پر پسماندہ لڑکیوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں، تربیت میں عصر حاضر کی پیشہ ورانہ مہارتیں ڈریس ڈیزائننگ، کڑھائی، بنیادی اور جدید کمپیوٹر کورسز، بیوٹیشین ٹریننگ، ٹائی ڈائی تکنیک، کپڑے کی پینٹنگ اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

ان مراکز میں زیر تربیت افراد کو حاضری کی بنیاد پر روزانہ 50 روپے وظیفہ دیا جاتا ہے ، کم آمدنی والے پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین اورطالبات کو دو شفٹوں میں تربیت فراہم کی جاتی ہے اور ہر چھ ماہ میں 60 طالبات کو تربیت دی جاتی ہے۔ 162 ویمن امپاورمنٹ سینٹرز میں سے پنجاب میں 47، سندھ میں 31، خیبر پختونخوا + فاٹا میں 23، بلوچستان میں 15، گلگت بلتستان میں 2 اور آئی سی ٹی / آزاد کشمیر10)میں سے 128 مراکز آئی ٹی ٹریننگ، بیوٹیشین کورسز اور کوکنگ کلاسز جیسے مارکیٹ پر مبنی کو رسز کی تربیت فراہم کر رہے ہیں ۔ مزید برآں یہ مراکز علاقے کی ضروریات کی بنیاد پر مقامی مہارت کی تربیت بھی فراہم کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More