نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے لیے کوئی نرمی نہیں: وزیراعظم

اردو نیوز  |  May 09, 2024

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ’ایک سال قبل ہماری قومی عزت اوروقار کی علامتوں اور پاک وطن کے تقدس پر حملہ کیا گیا، سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں۔‘

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ ’جھوٹ کے لبادے میں سچ کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہماری قومی عزت اور وقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا۔ بلکہ یہ حملہ پاک وطن کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ ’اس حوالے سے قطعی طور پر کوئی نرمی نہیں ہو سکتی۔ سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔‘

وزیراعظم نے کہا کہ ’آئیے عہد کریں کہ سانحہ 9مئی کو کبھی دہرانے نہیں دیں گے۔‘

پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد گزشتہ برس نو مئی کو ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی املاک پر حملے کیے گئے تھے۔ اس دوران ریڈیو پاکستان پشاور اور کور کمانڈر لاہور کی رہائش گاہ کو نذرِ آتش کیا گیا تھا۔

اس واقعے کا ایک سال پورا ہونے پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر اس کی مذمت کی جا رہی ہے اور ’نو مئی، دوبارہ کبھی نہیں‘ کے سلوگن کے ساتھ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 

اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی دن ایک بجے ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کابینہ اجلاس میں نو مئی کے حوالے سے خصوصی پیغام دیں گے۔

اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل کر کے صرف مارگلہ روڈ کو آمد ورفت کے لیے کھلا رکھا گیا ہے۔

صدر مملکت کا 9مئی کے واقعات پر بیانقبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ 9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

واقعے کا ایک سال پورا ہونے پر ملک بھر میں سرکاری سطح پر اس کی مذمت کی جا رہی ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پیان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو تشدد کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

صدر مملکت نے اپنے بیان میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں کہرام مچایا اور سرکاری املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ ’9 مئی کے واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثر ہوا اور پرتشدد واقعات سے صرف پاکستان کے دشمنوں کے مفادات پورے ہوئے۔ حملے ریاستی رٹ، قانون کی حکمرانی اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش تھے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More