چیئرمین پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان روک دیا

ہماری ویب  |  May 24, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے محسن نقوی نے سلیکشن کے عمل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جب تک سلیکشن کے عمل کا تمام پراسس مکمل نہیں کیا جاتا ٹیم کا اعلان نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ناموں پر اعتراض نہیں اٹھایا بلکہ باقاعدہ میٹنگز نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے خط کے ذریعے سلیکشن کمیٹی سے جواب طلب کرلیا ہے، ٹیم کے انتخاب کیلئے کسی اجلاس کی کارروائی کے منٹس محسن نقوی تک نہیں پہنچائے گئے تھے جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔

ذرائع کے مطابق تمام پراسس مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا، اگلے دو سے تین گھنٹے میں ٹیم کے انتخاب کا پروسیجر مکمل ہو جائے گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More