لاہور کی عدالت سے عارف علوی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست مسترد

ہماری ویب  |  Jul 09, 2025

سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے شہری شہزادہ عدنان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے فیصلے میں باور کرایا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں حکومت نے این سی سی آئی اے ادارہ قائم کیا ہے۔ درخواست گزار نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کرسکتا ہے۔

شہری نے سابق صدر مملکت کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا اور درخواست میں نشاندہی کی تھی کہ سابق صدر نے گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اس لیے ان کے خلاف مقدمہ اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دی تاہم پولیس مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More