پاکستان کا سلامتی کونسل میں عالمی سلامتی اور ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے افریقی ممالک کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور

اے پی پی  |  May 24, 2024

نیو یارک ۔24مئی (اے پی پی):پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی سلامتی اور ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے افریقی ممالک کے کردار کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے ۔

پاکستانی سفیر منیر اکرم نے جمعرات کو 15 رکنی سلامتی کو نسل میں عالمی سلامتی اور ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے میں براعظم افریقہ کے اہم کردار پر بحث کے دوران افریقہ کی زرخیز زمینوں، بے پناہ وسائل اور محنتی لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے اس کی نوآبادیات، غلامی اور اس کی یورپی جاگیرداروں میں تقسیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افریقہ سلامتی کونسل اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں اپنی نمائندگی میں تاریخی ناانصافی کو درست کرنے کا بجا طور پر مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1947 میں اپنی آزادی کے بعد پاکستان نے افریقی ممالک کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افریقہ ابھر رہا ہے۔سفیر منیر اکرم نے کہا کہ افریقی خطے میں وسیع مینڈیٹس اور زیادہ فعال نئے امن آپریشنز ،متناسب وسائل اور جدید آلات وقت کی اہم ضرورت ہے اور پاکستان اپنی طرف سے ان مقاصد میں فعال طور پر حصہ ڈالے گا، بشمول کونسل کے رکن کے طور پر اگر یہ 6 جون کو منتخب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اب اپنی “اینگیج افریقہ ” پالیسی کے تحت تجارت، سرمایہ کاری اور سکیورٹی تعاون کے ذریعے افریقی ریاستوں کی طرف آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ایشیا اور افریقہ کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے پل کا کردار نبھائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More