لوگ حج اور عمرہ پر صرف تصویریں بناتے ہیں تو افسوس ہوتا ہے۔۔ سنیتا مارشل عیسائی ہونے کے باوجود چپ نہ رہ سکیں

ہماری ویب  |  Jun 14, 2024

"میں سوشل میڈیا کو بہت احتیاط سے استعمال کرتا ہوں. کسی کا انتقال ہوجائے تو اس کے ساتھ یہ سوچ کر تصویر نہیں لگاتا کہ اس کے گھ والوں کو دکھ نہ ہو"

یہ کہنا ہے اداکار حسن احمد کا جنھوں نے اپنی اہلیہ سنیتا مارشل کے ساتھ ایک ٹاک شو میں شرکت کی. حسن نے مزید کہا کہ لوگ کچھ بھی اپلوڈ کر کے کہتے ہیں تو کیا ہوا.

شوہر کی بات پر سنیتا مارشل نے کہا کہ مجھے تو خاص طور پر اس وقت افسوس ہوتا ہے جب لوگ حج اور عمرہ کرنے جاتے ہیں تو بار بار اپنی ویڈیوز اور تصویریں اپلوڈ کرتے رہتے ہیں۔ چلو ایک یا دو تصویر لگادیں مگر لوگ بہت زیادہ اور ہر ایک چیز کی تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور اپلوڈ کرتے ہیں۔

جہاں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی سنیتا مارشل نے لوگوں کے اس رویے پر تنقید کی وہیں معروف میزبان ندا یاسر اور یاسر نواز کو حج پر جا کر سوشل میڈیا پوسٹنگ پر عوام نے خوب آڑے ہاتھوں لیا.

صارفین کا کہنا ہے کہ حج کے سفر پر موبائل فون کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے جبکہ کچھ لوگوں نے ندا اور ان کے شوہر کو فوٹوشوٹ کرنے کے بجائے اللہ کی عبادت کرنے کا کہا۔ ایک صارف تو یہ بھی پوچھ بیٹھے کہ ندا عبادت کرنے گئی ہیں یا تصویر کھنچوانے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More