بچپن کی منگنی اس لئے ٹوٹ گئی کیونکہ.. شازیہ منظور نے محبت کرنے کے باوجود شادی کیوں نہیں کی؟

ہماری ویب  |  Jun 25, 2024

"جوانی میں مجھے کافی لوگوں سے عشق ہوا لیکن شادی نہیں کی. جب میں کالج میں پڑھتی تھی اس زمانے میں بھی محبت ہوئی اور کئی لوگ میرے کرش رہے جن پر میں فدا تھی وہ تمام لوگ پیارے تھے. ان سب باتوں کے باوجود میری شادی نہیں ہوئی اور مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں ہے"

یہ کہنا ہے نامور گلوکارہ شازیہ منظور کا جنھوں نے ایک دن جیو کے ساتھ میں اپنی نجی زندگی سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کیے.

شازیہ منظور نے بتایا کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں اور شادی نہ کر کے میں نے انھیں سرپرائز دیا ہے.

شازیہ منظور کا یہ بھی کہنا تھا کہ گلوکاری سے پہلے میری اپنے ہی خاندان میں منگنی ہوئی تھی لیکن جب گانا گانا شروع کیا تو یہ کہہ کر رشتہ توڑ دیا گیا کہ یہ اچھی فیلڈ نہیں ہے. بدقسمتی سے میوزک کو اچھا نہیں سمجھا جاتا اور ابھی تک ایسا ہی ہے۔ میں بھی انسان ہوں اور میری بھی خواہشات ہیں لیکن میں نے گلوکاری کے فن کو ہی سب کچھ مان لیا ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More