اپنی بہنوں کی شادی کی فکر کریں، فضا علی آپے سے باہر

سچ ٹی وی  |  Jun 26, 2024

معروف اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ فضا علی نے اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے اور جعلی تصویریں بھیجنے پر غصے کا اظہار کررہی ہیں۔

فضا علی نے کہا کہ میں آپ سب سے ایک خاص خبر پر بات کرنا چاہ رہی تھی کہ آپ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے،

آپ لوگ مجھے بیاہنے کے لیے بیٹھے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگوں نے میرا جہیز بھی تیار کر لیا ہو۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آپ اپنی بہنوں کی فکر اور ان کی شادی کیجیے جو گھر میں بیٹھی ہیں،

میں نے جب شادی کرنی ہوگی تو میں بتا دوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں اس کا اعلان کروں گی،

کچھ چھوٹے چھوٹے یوٹیوبرز سستی شہرت کے لیے میری شادی کرواتے رہتے ہیں،

کچھ بڑے چینلز بھی میرا نام استعمال کرتے ہیں اور میری شادی کروا دیتے ہیں،

کبھی میری مہندی، کبھی شادی اور کبھی میرا نکاح ہو جاتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ان خبروں سے افواہوں سے تکلیف پہنچتی ہے،

میری دل آزاری ہوتی ہے، براہ کرم اس طرح کے کام چھوڑ دیں،

میری شادی کی جعلی تصویروں میں مجھے ٹیگ کرنا بند کریں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More