بل گیٹس کی مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

نیویارک: مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنا آسان ہو جائے گا۔ لوگوں کو اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال اچھے ارادے اور نیک نیتی سے کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اے آئی سے ہمیں مختلف سائنسی موضوعات کے ماڈل تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ میٹریلز کو سمجھنا بھی آسان ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کو اپڈیٹ رکھنے کیلئے نئے فیچرکی آزمائش شروع کردی

بل گیٹس نے کہا کہ ہر شعبے میں اے آئی کو شامل کرنے سے تنوع کا عمل تیز ہو گا۔ اب چاہے وہ ادویات کا شعبہ ہو یا تعلیم کا، اے آئی کی بدولت ہمارے لیے پیچیدہ کام کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کے پاس ایک نئی ٹیکنالوجی ہوتی ہے تو زیادہ تر اسے اساتذہ، ڈاکٹروں اور سائنسدانوں کی جانب سے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ اسے زیادہ مؤثر بنایا جاسکے۔ مگر اے آئی ٹیکنالوجی کو لوگ سائبر حملوں یا سیاسی مداخلت کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

بل گیٹس نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ اچھے افراد اس شعبے میں آگے آئیں اور منفی انداز سے اس کے استعمال کی روک تھام کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More