واٹس اپ: ٹک ٹاک پر بی بی سی اردو کے نیوز بلیٹنز کا آغاز

بی بی سی اردو  |  Jul 01, 2024

بی بی سی اردو نے ٹک ٹاک پر اپنے چینل پر نیوز بلیٹنز کا سلسلہ شروع کیا ہے جو روزانہ نشر کیے جائیں گے۔

بی بی سی اردو کی جانب سے ٹک ٹاک پر اردو زبان میں متنوع اور دلچسپ نیوز بلیٹنز پر مشتمل اس منفرد پیشکش کا مقصد اپنے ناظرین خصوصاً نوجوان ناظرین کو عالمی اور علاقائی سطح پر ہونے والی ایسی پیش رفت سے باخبر رکھنا ہے جو ان کے اہم ہو۔

بی بی سی اردو کے نیوز ایڈیٹر آصف فاروقی کا کہنا ہے کہ ’ٹک ٹاک پر اپنے نیوز بلیٹنز کی مدد سے ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے ہمارے ناظرین کو غیرجانبدارانہ اور متوازن خبروں تک رسائی ہو چاہے وہ پاکستان میں ہونے والے واقعات پر اپ ڈیٹس ہوں یا پھر ہمارے خطے یا دنیا بھر میں کہیں بھی پیش آنے والے واقعات کے بارے میں معلومات ہوں یا پھر ایسی کہانیاں جن میں نوجوان دلچسپی رکھتے ہیں۔

BBC

بی بی سی اردو کا عزم ہے کہ وہ اردو زبان کے اس سوشل میڈیا منظر نامے پر اپنی موجودگی کو بڑھائے جہاں لاکھوں سبسکرائبرز انسٹا گرام، فیس بک، ایکس اور یو ٹیوب پر موجود ہیں۔

بی بی سی اردو کی ویب سائٹ دنیا میں اردو زبان کی سب سے بڑی ویب سائٹس میں سے ایک ہے جو اپنے قارئین اور ناظرین کو موثر اور بہترین مواد فراہم کرتی ہے۔

بی بی سی اردو نیوز، بی بی سی کی عالمی سروس کا حصہ ہے۔

BBC’جنگل کی آگ‘ کی طرح پھیلنے والا ’ٹک ٹاک کا جنون‘ نوجوانوں کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ٹِک ٹاک سے دُنیا کو تین بڑے خطرات کیا ہیں؟ٹِک ٹاک کا نشہ: نوجوان چاہ کر بھی ایپ ڈیلیٹ کیوں نہیں کر پاتے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More