58 برس کے سپرسٹار سلمان خان شادی کیوں نہیں کر رہے؟ والد نے وجہ بتا دی

اردو نیوز  |  Jun 27, 2024

بالی وڈ کے سپرسٹار سلمان خان 58 برس کے ہو جانے کے باوجود ابھی تک غیرشادی شدہ ہیں جس پر بہت سے لوگ حیران ہیں کہ آخر ان کے شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے، تاہم اس کا جواب اداکار کے بجائے ان کے والد نے دے دیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کی شادی کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں سلیم خان کہہ رہے ہیں کہ ’سلمان خان جلد شادی کے بندھن میں بندھنا چاہتے ہیں، تاہم انہیں ڈر ہے کہ شاید شریکِ حیات میں وہ خوبیاں موجود نہ ہوں جو ان کی والدہ میں ہیں۔‘

 ان کے مطابق ’وہ بڑی آسانی سے شادی کر سکتا ہے مگر وہ حوصلہ نہیں کر پا رہا کیونکہ وہ انتہائی سادہ طبیعت کا مالک ہے اور ڈر رہا ہے کہ آیا وہ خاتون اس کی ماں کی طرح گھر اور خاندان کو سنبھال پائیں گی؟‘

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’وہ چاہتا ہے کہ وہ عورت اس کی ماں کی طرح شوہر اور خاندان کے ساتھ جُڑی رہے۔ بچوں کے لیے کھانا بنائے، ان کو سکول جانے کے لیے تیاری اور ہوم ورک میں مدد دے۔‘

ساتھ ہی سلیم خان نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ’آج کل کے دور میں ایسا ہونا زیادہ آسان نہیں۔‘

چند روز قبل ریڈاٹ پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ ابھی تک غیرشادی شدہ رہنے کے قصوروار وہ خود ہی ہیں۔

اس کی وجہ انہوں کچھ یوں بتائی تھی کہ ’جب پہلی جاتی ہے تو آپ سوچتے ہیں کہ قصور اسی کا ہی ہو گا، دوسری اور تیسری پر بھی یہی خیال آتا ہے مگر چوتھی پر آپ سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ کہیں فالٹ ان میں ہے یا مجھ میں؟‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’قصور ان کا تھا یا میرا، ہو سکتا ہے اس کی وجہ میرا یہ خوف ہو کہ میں انہیں اچھی زندگی اور خوشیاں نہیں دے سکتا۔‘

سلمان خان آخری بار ہدایت کار منیش شرما کی فلم ’ٹائیگر3‘ میں دکھائی دیے تھے جس میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے بھی کردار ادا کیے تھے یہ باکس آفس پر ایک کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔

اب وہ ’سکندر‘ فلم میں نظر آنے کی تیاری کر رہے ہیں، اور کہا جا رہا ہے کہ ستھیاراج اور سنیل سیٹھی بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ان کے آنے والے پروجیکٹس میں ٹائیگر بمقابلہ پٹھان بھی شامل ہے جس میں شاہ رخ خان بھی شامل ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More